کے ایس ایشورپا کو دھمکیاں ملیں

   

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر کے ایس ایشورپا کو کسی نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز خط بھیجا ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔ ایشورپا نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا، ‘‘کچھ نامعلوم افراد نے بدھ کو میری رہائش گاہ پر ایک دھمکی آمیز خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ اگر میں ٹیپو سلطان کو مسلمان غنڈہ کہتا رہا تو وہ میری زبان کاٹ لیں گے ۔’’انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی دھمکیوں سے کبھی نہیں ڈرے اور اس دھمکی کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ قانون نافذ کرنے والے حکام اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے ۔