راہول،ٹی 20 کرکٹ میں ہزاری بننے سے صرف 121 رنز دُور
فلوریڈا۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سلامی بلے بازکے ایل راہل پاکستان کے بلے بازبابراعظم کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جسے وہ فلوریڈا میں کرسکتے ہیں۔ ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنے دورے کا آغازفلوریڈا میں پہلا ٹی -20 میچ کھیل کرکرے گی۔ریاست اگرآج کے مقابلے میں بڑی اننگ کھیلتے ہیں تووہ کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔ ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں ہزاری بننیسے وہ صرف 121 رن ہی دورہے اوراگروہ اس اعدادوشمارکو حاصل کرلیتے ہیں تووہ ایسا کرنے والے ساتویں ہندوستانی بلے باز بن جائیں گے۔ابراعظم کا ریکارڈ بکہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے27 اننگ میں یہاں تک پہنچے تھے۔حالانکہ تیزکرکٹ میں سینکڑے تک پہنچنا کافی مشکل ہوتا ہے، لیکن اس سلامی بلے بازنے آئی پی ایل میں سنچری لگاکردکھا دیا ہے کہ وہ اس اعدادوشمار تک پہنچ سکتے ہیں۔ حالانکہ شکھردھون کے ٹیم میں شامل ہونے پراب سب سے بڑا سوال اٹھا رہا ہے کہ بطورسلامی بلے بازویسٹ انڈیز کے خلاف روہت شرما کے ساتھ کون اترے گا۔ کیونکہ کے ایل راہل ابھی فارم میں ہیں، وہیں دھون چوٹ سے ابھرکرآئے ہیں۔