کے ایل راہول ہندوستان کے نائب کپتا ن

   

لندن ۔ 31 جولائی (ایجنسیز) ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پانچواں اور آخری ٹسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ اس آخری میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم نے اپنے پلیئنگ 11 میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں اور نئے نائب کپتان کا اعلان بھی کیا ہے۔ رشبھ پنت، جو ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں، چوٹ کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ کے ایل راہول کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ ان کے تجربے اور فارم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔