کے بالاکرشنن ‘ سی پی ایم کیرالا سکریٹری کی حیثیت سے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

تھرواننتاپورم ۔ کیرالا میں مجالس مقامی انتخابات سے قبل ایک بڑی سیاسی تبدیلی میں سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کے بالا کرشنن مستعفی ہوگئے ہیں۔ان کے فرزند کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حال ہی میںبنگلورو کے ایک ڈرگس کیس اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ سی پی ایم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے بالا کرشنن نے علاج کیلئے رخصت طلب کی ہے اور ان کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہے ۔ بالا کرشنن سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن رمیش چینی تالہ نے کرشنن کے استعفی کو تاخیر سے کیا گیا درست اقدام قرار دیا ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے ریاست میںچیف منسٹر پی وجئین سے بھی استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ برسر اقتدار ایل ڈی ایف کو ریاست میں سیاسی مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ اس کے قائدین پر گولڈ اسمگلنگ کیس کے علاوہ وڈاکنچیری لائیف مشن پراجیکٹ بھی کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔ بالا کرشنن کے استعفی کو منظور کرنے کے بعد ایل ڈی ایف کے کنوینر اے وجئے راگھون کو سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔