کے بی آصف آباد کلکٹر وینکٹیش نے کیرامیری کا دورہ کیا

   

کیرامیری۔ 28جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع کے بی آصف آباد وینکٹیش دھوترے نے آج کیرامیری منڈل کے مختلف مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور شجرکاری اسکیم کے تحت پودے بھی لگائے تفصیلات کے بموجب وینکٹیش دھوترے نے آج دوپہر کے اوقات میں کیرامیری منڈل کے موضع دھنورا کے اردو میڈیم پرائمری اسکول کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے اساتذہ وطلبہ کے حاضری رجسٹر اور دیگر دستاویزات کی تنقیح کی اوراس مدرسہ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے تعلیمی سوالات کرتے ہوئے ان سے جوابات حاصل کئے اور اس مدرسہ میں اما آدرش اسکول اسکیم کے تحت کیے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس کے بعد مستقر کیرامیری کے عوامی دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو فراہم کی جانے والی سرکاری سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس دواخانہ میں موسمی بیماریوں کے مدنظر تمام اقسام کے ادویات دستیاب رکھنے کی مقامی ڈاکٹروں کو ہدایت دی اور اس دواخانہ کے اطراف واکناف بھی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ DM&HO تکارام بھٹ، ڈی پی او بھکشاپتی، مقامی ایم پی ڈی او امجد پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔