کے بی سی میں رامائن کے بارے میں سوناکشی سنہا کا جواب دینے سے قاصر، اپرپردیش وزیر کی سنہا پر شدید تنقید

,

   

میرٹھ: پچھلے دنوں کون بنے گا کروڑ پتی میں بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہا نے حصہ لیا تھا اور رامائن کے تعلق سے ایک آسان سا سوال نہیں دے پائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا والد مشہور بالی ووڈ اداکار اور سابق بی جے پی وزیر شتروگھن سنہا کی بیٹی ہے۔رامائن ہندو مذہب میں بہت مقدس مانا جاتا ہے اور رامائن کا واقعہ ہندو مذہب کے تقریبا ہر ہندو بچہ کو پتہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب اترپردیش کے لیبر ویلفیر کونسل کے وزیر سنیل بھرالا نے سوناکشی سنہا پر جواب نہ معلوم ہونے پر زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں پیسوں کے پیچھے بھاگنے والا بتایا۔ ریاستی وزیر لیبر سنیل نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کے پاس مذہبی معلومات حاصل کرنے کے لئے فرصت نہیں ہوتی صرف پیسہ کمانے کی دھن میں لگے رہتے ہیں۔

YouTube video

انہوں نے کہا کہ آج کے نئے زمانہ میں ایسے لوگ صرف پیسہ کمانے کے بارے میں سوچتے ہیں اور پیسہ کہا ں اڑانا ہے صرف یہی باتیں ذہن میں ہوتی ہیں۔

لیکن انہیں بھگوان اور تاریخ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہوتا او روہ اس کو سیکھنے کیلئے وقت بھی نہیں نکالتے۔یہ بہت ہی بد نصیبی کی بات ہے۔ سوناکشی سنہا سے کون بنے گا کروڑ پتی میں سوال کیا گیا تھا کہ رامائن کے ہنومان نے سنجیونی بوٹی کس کے لئے لائے تھے۔ جس کا انہوں نے صحیح جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا زبردست مذاق بنایا گیا۔