کے بی سی کے ایک دن میں امیتابھ کے تین ایپی سوڈ

   

٭ بالی ووڈ کے مہان اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ انہوں نے 18 گھنٹے کام شروع کردیا ہے۔ امیتابھ کی جانب سے تین دن قبل ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں طبعیت کی خرابی کے باعث بستر پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ بلاگ لکھا گیا۔ کل انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کون بنے کروڑ پتی سیزن 11 کے ایک دن میں تین ایپی سوڈ شوٹ کئے ہیں۔

فیروزآباد میں پولیس ملازمین کا لاٹھی کے ساتھ ڈرل
٭ اترپردیش پولیس ملازمین کی جانب سے گذشتہ ہفتہ فیروزآباد ضلع میں تمثیلی ڈرل کی گئی۔ اس موقع پر گھوڑوں کی عدم دستیابی کے باعث انہوں نے پیروں کے درمیان لاٹھی کے ساتھ ڈرل میں حصہ لیا۔ ایک پولیس آفیسر نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم کے انتظام سے متعلق یہ تمثیلی مشق کی جارہی تھی۔ اس لئے پولیس ملازمین کے پاس گھوڑے نہیں تھے اور انہوں نے علامتی طور پر لاٹھی کیساتھ ڈرل انجام دی۔