کے دوسرے ایکسپیرینس سنٹر کا بنجارہ ہلز میں آغازHome Lane

   

کسٹمرس کو ٹکنالوجی پر مبنی پرسنلائزڈ ، ڈیزائن سلیوشنس فراہم کرنا انٹیریر ڈیزائن برانڈ کا مقصد
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ہندوستان کے تیزی سے بڑھ رہے انٹیریر ڈیزائن برانڈ ، ہوم لین کی جانب سے آج یہاں بنجارہ ہلز میں اس کے دوسرے ایکسپیرینس سنٹر کا آغاز کیا گیا ۔ اس نئے ایکسپیرینس سنٹر کے ذریعہ ہوم لین کا مقصد کسٹمرس کے لیے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ انٹیریر ڈیزائن سلیوشنس فراہم کرنا ہے ۔ ہوم لین کے اپنے ٹیک ینیبلڈ ڈیزائن پلیٹ فارم ، اسپیس کرافٹ پر بنائے گئے ڈیزائن سلیوشنس کسٹمرس کو ان کے خوابوں کے گھروں کی ڈیزائننگ کے لیے ان ۔ ہاوز ڈیزائنرس کے ساتھ اشتراک کرنے میں معاون ہے ۔ کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق حیدرآباد رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں رہائشی سیکٹر میں 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ RERA سنگل ونڈو کلیرنس ، کم کی گئی آر ای پی او شرحوں کی وجہ حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ مسٹر سری کانت ایر ، فاونڈر اینڈ سی ای او ، ہوم لین نے کہا کہ حیدرآباد ہوم لین کے لیے ایک اچھی ابھرتی ہوئی مارکٹ ہے اور یہ ہمارے لیے دوسرا بڑا شہر ہے ۔ رئیل اسٹیٹ میں ہوئی تیزی کے ساتھ شہری علاقوں میں تیزی سے اضافہ سے ہوم انٹیریرس کے لیے مارکٹ بڑھی ہے ۔ صرف 2019 میں 27000 مکانات حوالہ کئے جائیں گے اس طرح ہوم انٹیریرس کے لیے 1500 کروڑ روپئے کی مارکٹ ہوئی ہے ۔ ہمارے اس نئے ایکسپیرینس سنٹر کا مقصد ہمارے تمام کسٹمرس کے لیے ٹکنالوجی پر مبنی پرسنلائزڈ ڈیزائن سلیوشنس فراہم کرنا ہوگا ۔ موتیوں کا یہ شہر ، منظم ہوم انٹیریر ڈیزائن پلیرس کے لیے دہلی ، ممبئی اور بنگلور کے بعد ہندوستان میں چوتھی بڑی رئیل اسٹیٹ مارکٹ ہے ۔ ہوم لین کا یہ نیا سنٹر 3800 مربع فیٹ پر ہے جو شہر کے ہوم اونرس کی ضرورت کو پورا کرے گا ۔ تنوج چودھری ، چیف بزنس آفیسر اینڈ بورڈ ممبر ، ہوم لین نے کہا کہ ہوم لین کے اس نئے سنٹر کے آغاز کے ساتھ ہم حیدرآباد میں ہمارے وجود کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارا مقصد ہے ۔ شہر میں آئی ٹی کمپنیوں کی بہتات اور اسٹارٹ اپ میں ہورہے اضافہ کے ساتھ شہر میں کنزیومر بیس میں اضافہ ہورہا ہے اس طرح اسمارٹ ماڈیولر انٹیریرس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آئندہ دو سال میں ہم ہندوستان میں انٹیریر ڈیزائن ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے 15 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔۔