کے سی آرنے مسلمانوں کو ہر محاذ پر پسماندہ کردیا

   

بی آر ایس حکومت جھوٹ کی بنیاد پر قائم ، کوہیر میں کانگریس امیدوار ڈاکٹراے چندر شیکھر کا الزام

کوہیر /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے کوہیر منڈل میں ( آرہا ہوں آپ کیلئے ) پروگرام کے تحت کوہیر منڈل کے موضع مدری ، گرجواڑہ ، راج نلی ، ماچر ریڈیپلی ، پچاراگڑ اور قبائلی تانڈوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کسانوں کو مفت برقی سپلائی اور دو لاکھ روپئے قرض معاف کانگریس حکومت کا کارنامہ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں جو 6 گیارنٹی اسکیمات کا اعلان کیا ہر حال میں اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حکومت جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے ۔ کے سی آر تلنگانہ جھوٹوں کا سردار ہے ۔ انہوں نے 9 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں کو بند کردیا ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔ انہوں نے آج تلنگانہ کے ہر گاؤں میں بیلٹ شاپوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوام کو ترکاریاں اور دیگر اشیاء کی طرح شراب خرید کر پی رہے ہیں ۔ اسکولوں کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی کانگریس پارٹی صدر کوہیر ٹاون نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کو ہر محاذ میں پسماندہ کردیا ہے ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ وہ اپنے وعدے نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج وقف بورڈس کی ہزارہاایکر اراضی کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ وقف بورڈ کو جوڈشیری پاور دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس کو پورا نہیں کیا گیا ہے اور کسانوں کو کانگریس مختلف قسم کے مراعات کو ختم کردیا گیا ہے ۔ آج کوہیر منڈل میں تقریباً 8 ہزار سے زائد اراضی کو تعطل کا شکار کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے دئے جانے والی مراعات نہیں مل پارہی ہے ۔ اس موقع پر رام دری ضلع پریشد رکن اور پی مادھوی صدر نشین کوہیر منڈل محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس پارٹی کے علاوہ دیگر قائیدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے بی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس موقع پر محمد اشرف علی ، راجیا سرپنچ ، سید لائق احمد کوآپشن وغیرہ موجود تھے ۔