حیدرآباد۔ 30 جون (این ایس ایس) سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ بہت جلد اپنے گاؤں چنتہ ماڈاکا کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں متعلقہ رکن کی حیثیت سے ہریش راؤ نے میدک کے ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایسے غریب افراد کی فہرست تیار کی جائے جن کی اراضیات نہیں ہیں اور وہ رہائشی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ ہریش راؤ نے عہدیداروں سے کہا کہ کے سی آر کے دورہ کے ضمن میں بہتر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اپنے دورہ کے موقع پر عہدیداروں سے خطاب اور عوام سے ملاقات کریں گے۔
