حیدرآباد22نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کی لیڈروجئے شانتی نے طنزیہ طورپر پوچھا کہ عوام چیف منسٹر کے سی آر کو کیوں ووٹ دیں؟ انہوں نے میدک میں پارٹی امیدوار ایم روہت کی انتخابی مہم کے دوران ووٹرس سے کئی سولات کئے ۔ وجئے شانتی نے پوچھا کہ کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑروپئے کی بے ضابطگیوں پر کے سی آرکو ووٹ دیاجائے؟ تلنگانہ میں شراب کی دکانات قائم کرتے ہوئے بہنوں کو پریشان کرنے والے کے سی آر کو ووٹ دیاجائے ؟ طلبا کو منشیات کا عادی بنانے پران کو ووٹ دیاجائے ؟
انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی کی مختص اراضیا ت پر قبضہ کرنے پر انہیں ووٹ دیاجائے ؟بے روزگاری کے فائدہ پر کیاانہیں وو ٹ دیاجائے ؟انہوں نے کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر کیا کے سی آرکوووٹ دیاجائے ؟