حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلگودیشم کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ٹی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ کے تلخ ترین ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس لیڈر ( کے سی آر) کو آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کیلئے مرکز کے نام مکتوب روانہ کرنے دیجئے ۔چندرا بابو نائیڈو نے جو امراوتی کے علاقہ اونڈاویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہا کہ تمام تینوں کے سی آر ، وائی ایس آر سی پی کے سربراہ جگن موہن ریڈی اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک ہی چھتری چھایہ کے مکیں ہیں اور انہیں ( کے سی آر ) ریاست کو خصوصی موقف کیلئے مرکز کے نام مکتوب لکھنے دیجئے ، اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔