کے سی آر آئندہ ماہ چار ضلع کلکٹریٹس عمارتوں کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔26۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 4 ضلع کلکٹریٹس کی عمارتوں کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق چیف منسٹر کے سی آر 4 جون کو نرمل ضلع کلکٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔ 6 جون کو ناگر کرنول ، 9 جون کو منچریال اور 12 جون کو گدوال ضلع کلکٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔ چیف منسٹر نے تمام اضلاع میں ضلع کلکٹریٹس کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 4 اضلاع میں کلکٹریٹس کی عمارتیں افتتاح کیلئے تیار ہیں جس کے بعد چیف منسٹر کے دورہ کو قطعیت دی گئی۔ ر