کے سی آر آج 9 میڈکل کالجس کا افتتاح کرینگے کے ٹی آر نے 9 اضلاع میں جشن منانے پارٹی کیڈر کو ہدایت دی

,

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر 15 ستمبر کو بیک وقت 9 گورنمنٹ میڈیکل کالجس کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی بی آر ایس کیڈر کی جانب سے ان 9 اضلاع کے ہیڈکوارٹرس پر ریالیاں منظم کرکے جشن منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیف منسٹر کل کاماریڈی، کریم نگر، کھمم ، جئے شنکر بھوپال پلی، کمرم بھیم آصف آباد، نرمل، راجنا سرسلہ، وقارآباد اور جنگاؤں میں قائم سرکاری میڈیکل کالجس کا افتتاح کریں گے۔ تلنگانہ کی تشکیل سے اب تک 21 نئے گورنمنٹ کالجس قائم کئے گئے ہیں۔ آئندہ سال مزید 8 نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 2014 تک تلنگانہ میں صرف 5 سرکاری میڈیکل کالجس تھے جن میں صرف 850 ایم بی بی ایس کی نشستیں تھیں۔ 2023 تک گورنمنٹ میڈیکل کالجس کی تعداد 26 اور ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد 3690 ہو گئی ہے۔ سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس سے ہر سال 10 ہزار ڈاکٹرس تیار ہو رہے ہیں۔ بی آر ایس ورکنگ صدر و وزیر کے ٹی آر نے جن 9 اضلاع میں میڈیکل کالجس کا افتتاح ہورہا ہے وہاں وزراء، بی آر ایس ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین کو 15 تا 20 ہزار افراد پر مشتمل ریالیاں منظم کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جشن منانے کی ہدایت دی ہے۔ ن