کے سی آر اسمبلی میں کسی مسلمان کو دیکھنا نہیں چاہتے ، مسلم دشمن پالیسی آشکار

   

محسنوں کو دھو کہ دینا کے سی آر کی فطرت صدر مسلم یو نائیٹڈ فیڈریشن کا بیان
حیدرآباد 22 اگست ( راست ) بی آر ایس سے 115 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں صرف تین مسلمان ہیں اس فہرست پر صدر مسلم یونائیٹیڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے کہا کہ کے سی آر ہمیشہ محسنوں کو دھوکہ دیتے رہے ہیں صرف زبان سے دوستی پھر دغا دینا کے سی آر کی فطرت ہے ۔ تلنگانہ تحریک میں سینکڑوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں لیکن کے سی آر نے ان مجاہدین کو بھی دھو کہ دیا ۔ مسلمانوں کو پارٹی سے دور کر دیا ۔تلنگانہ تحریک کی کانگریس نے تائید کی اور قیام تلنگانہ میں کانگریس کے اہم رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن کے سی آر نے کانگریس کو بھی دھوکہ دیا کے سی آر کی یہ تاریخ رہی ہے کہ زبان سے میٹھی باتیں کرو اور اپنے محسنوں کو ٹھینگا دکھاتے جاؤ۔ 2023 انتخابات کیلئے بی آر ایس کی 115 امید واروں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 14 فیصد آبادی والے مسلمانوں کو صرف تین سیٹ کا اعلان کیا ہے جس میں دو سیٹ ڈمی امیدوار ہے جو جیتنے نہیں صرف خانہ پوری کیلئے ٹھہرایا گیا ہے ایک طاقتور امید وار جو بودھن سے دو مرتبہ کامیاب ہیں ان کو مجبورا ٹکٹ دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی قوی خدشہ ہے کہ کے سی آرخود پارٹی کے مسلم امیدوار کی کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کرنے سازش کر سکتے ہیں کیونکہ بی جے پی کی طرح کے سی آر بھی کسی مسلم نمائندے کو اسمبلی میں دیکھنا نہیں چاہتے سابقہ الیکشن میں نظام آباد سے اپنے امیدوار کو بی جے پی کے مقابلے میں شکست سے دو چار کروا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے بی آر ایس میں جو مسلمان ابھی فرقہ پرست کے سی آر سے امید لگائے ہیں ان کو نوشتہ دیوار پڑ لینا چاہیے بی آر ایس ہند و تو و آر ایس ایس ایجنڈہ پر گامزن ہے کے سی آر کو سیکولر سمجھنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ۔ اگر بی آر ایس کے مسلمان ابھی چاپلوسی پالسی ترک نہیں کریں گے تو اسمبلی میں ایک بھی مسلمان نما ئندہ نہیں ہو گا ۔ فیڈریشن کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ الیکشن میں جذبات سے نہیں بلکہ ہوش اور سمجھ سے کام لے کر مستقبل کا فیصلہ کریں ۔ ۔ حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے ٹھوس قدم اٹھائیں اور مسلم دوٹ کو برباد نہ کریں بلکہ ووٹ کی طاقت سے حالات کا رخ موڑ دیں یہی دانشمندی اور وقت کا تقاضہ ہے۔