حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی اہلیہ نے کے ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے فرزند کو گلے لگاکر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور اپنا آشیرواد دیا ۔ والدین نے اپنے بیٹے کے ٹی آر کی درازی عمر ، مکمل صحت و تندرستی اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ایراولی فارم ہاوز پہونچکر والدین سے آشیرواد حاصل کرنے کے بعد کے ٹی آر نے ماحولیاتی کاپیغام دیتے ہوئے گرین انڈیا چیلنج کے بانی اور سابق رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی اپیل اور خواہش کا احترام کرتے ہوئے فارم ہاوز کے احاطے میں ایک پودا لگاتے ہوئے ماحول دوست مہم کیساتھ اپنی تائید کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر کی اہلیہ شیلما ، فرزند ہمانشو ، دختر ریانشی کے علاوہ خاندان کے دوسرے افراد موجود تھے ۔۔ 2/m/b