امراوتی۔/16جنوری، ( پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کو ’’ مودی کی کٹھ پتلیاں ‘‘ قرار دیا اور ان دونوں کے مجوزہ وفاقی محاذ کو ’’ کٹھ پتلیوں‘‘ کا محاذ قرار دیا۔ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤسے حیدرآباد میں جگن کی ملاقات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر فینانس اور تلگودیشم پولیٹ بیورو کے رکن وائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ ان دونوں کے تعلقات تاحال رازداری میں تھے جو اب منظر عام پر آگئے ہیں۔ لیکن وائی ایس آر کانگریس نے ٹی ڈی پی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قائدین کی ملاقات ٹی آر ایس ۔ وائی ایس آر سی پی کے درمیان مفاہمت کیلئے نہیں بلکہ وفاقی محاذ کے قیام سے متعلق تھی۔