کے سی آر اور جگن کی جمعہ اور ہفتہ دو روزہ بات چیت

   

حیدرآباد ۔24جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ان کے آندھرائی ہم منصب وائی ایس جگن موہن ریڈی توقع ہے کہ بہت جلد ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر ریاست کی تقسیم سے متعلق ماباقی اُمور و مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں قائدین 28اور 29جون کو حیدرآباد میں ملاقات کے دوران دو تلگو ریاستوں کے مابین تقسیم کے مسائل پر گفت و شنید کریں گے ۔ سکریٹریٹ میں آندھراپردیش کی عمارتوں کو تلنگانہ کے حوالے کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے تقسیم کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی سمت ایک بڑی پہل کی ہے ۔ چنانچہ اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں قائدین مابقی مسائل کے حل کیلئے دو دن تبادلہ خیال کریں گے ۔