حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی جے پی قائد این رامچندر راؤ نے آج ٹی آر ایس قائدین کے سی آر اور کے ٹی آر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کہتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ انہیں تلنگانہ میں لوک سبھا کی 16 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلگو دیشم ٹی آر ایس اور کانگریس میں سازباز ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے رامچندر راؤ نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کے عوام سے کہہ رہے ہیں کہ ٹی آر ایس کو 16 لوک سبھا نشستوں سے کامیاب بنائیں لیکن حیرت کا اظہار کیا کہ اس پارٹی نے موجودہ پارلیمنٹ میں اس کے 13 ارکان ہوتے ہوئے بھی کیا کیا ۔ کتنی مرتبہ یہ ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں ان کا منہ کھولا ہے ۔۔