کے سی آر اور کے ٹی آ ر نے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

   

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر جو ان دنوں دہلی کے دورہ پر ہیں ایم کے اسٹالن سے فون پر بات کی اور ان کی صحت و درازی عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایم کے اسٹالن عوامی خدمت کے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔ اسٹالن نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔ اسی دوران وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹر پر ٹامل زبان میں ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹامل زبان میں ’’ ہیپی برتھ ڈے سَر ! ‘‘ لکھا ۔ انہوں نے اسٹالن کی صحت اور درازی عمر کے ساتھ عوامی خدمات جاری رکھنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ر