کے سی آر اگر آئندہ جیت گئے تو تلنگانہ کو بیچ دیں گے

   


شادنگر حلقہ ، کوڈ چرلاگاؤں میں بی جے پی قائد وجئے شانتی کا سخت ریمارک

شاد نگر 22 / دسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی لیڈر و فلمی اداکارہ شریمتی وجے شانتی نے کہا کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات جیتتی ہے تو ریاست کو بہتر سے بہتر ترقی فراہم کرے گی۔ اور تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔ وجے شانتی نے کتور منڈل، شاد نگر حلقہ ، رنگاریڈی ضلع کے کوڈچرلا گاؤں میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کوڈچرلا گاؤں کے سرپنچ وینکٹ ریڈی، سابق سرپنچ یشودما اور دیگر تقریبا دو سو افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اور انہیں بی جے پی پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کر لیا۔ شاد نگر بی جے پی کے سینئر قائدین نیلی سری وردھن ریڈی، پالامورو وشنو وردھن ریڈی اور اندے بابایا کی قیادت میں منعقدہ اجتماع سے شریمتی وجے شانتی نے خطاب کرتے ہوئے خاص طور پر چیف منسٹر نے کے سی آر پر تنقید کی۔ انہوں نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو شرابیوں اور منشیات کے عادی افراد کی ریاست بنا دیا گیا ہے۔ وجئے شانتی نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنی تقریر میں شاد نگر حلقہ کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابقہ رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی کے فرزند متھن ریڈی کی تعریف کی۔اور کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ باپ اور بیٹے کی اچانک وجے شانتی کے منہ سے اچانک تعریف سے موجود بی جے پی قائدین دنگ رہ گئے۔ اور پارٹی میں ہلچل مچ گئی۔ بی جے پی کارکنان فی الحال اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ وجے شانتی کے تبصرے کس چیز کی علامت ہے – انہوں نے کہا کہ کے سی آر اگر آئندہ بھی جیت گئے تو ریاست کو ہی بیچ دیں گے۔