کے سی آر ‘این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے ۔ میں نے قبول نہیں کیا ۔ نریندر مودی

   

چندر شیکھر راؤ نے بیٹے کو چیف منسٹر بنانے اور آشیر واد دینے کی خواہش بھی کی تھی ۔ انکار پر سیاسی مخالفت کا دعوی
حیدرآباد : /3 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بی جے پی اتحاد این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتے تھے اور یہ بھی خواہش رکھتے تھے کہ ان کے فرزند کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنانے آشیر واد دیا جائے ۔ میں نے دونوں باتوں کو مسترد کردیا جس کے بعد وہ ناراض ہوگئے اور تلنگانہ میں میرا استقبال نہیں کررہے ہیں ۔ تلنگانہ میں بی آر ایس اقتدار سے محروم ہوجائے گی ۔ بی آر ایس اور کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدہ ہوگیا ہے ۔ ووٹوں کا بٹوارہ کرنے کانگریس نے بی آر ایس سے کنٹراکٹ لیا ۔ کرناٹک میں بی آر ایس نے تلنگانہ سے لوٹا ہوا خزانہ کانگریس کیلئے لٹایا ہے ۔ تلنگانہ میں بی آر ایس کو کامیاب بنانے کانگریس قرض اُتار رہی ہے ۔ تلنگانہ کے عوام بی آر ایس اورکانگریس کو سبق سکھائے اور ایک موقع بی جے پی کو دیں وہ تلنگانہ میں بی جے پی کی گیارنٹی ہوں گے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار بننے کے بعد تلنگانہ کی شرح ترقی ڈبل ہوجائے گی ۔ نظام آباد میں مودی نے جلسہ سے خطاب میں ان خیالات کااظہار کیا اور اُس سے قبل 8 ہزار کروڑ روپئے کے پراجکٹس کا آغاز کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں برقی ، ریلوے لائن اور نیشنل ہائی ویز کو ترقی دی گئی ۔ خواتین تحفظات بل کو کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے روکے رکھا تھا ۔ نظام کی حکمرانی سے تلنگانہ عوام کو گجرات کے سپوت سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی دلائی تھی اور اُسی گجرات کا دوسرا ثبوت تلنگانہ ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدی انتخابات سے قبل میں جب بھی تلنگانہ آتا تھا تب چیف منسٹر بڑی فوج کے ساتھ میرا خیرمقدم کرتے تھے ۔ اچانک یہ میل ملاپ کیوں بند ہوگیا ہے ۔ اس راز پر سے آج پردہ اُٹھایا رہا ہوں ۔ بلدی انتخابات میں بی جے پی کو 40 تا 45 نشستوں پر کامیابی ملی ۔ میئر کا انتخاب کرنے کسی کو اکثریت نہیں ملی تب چیف منسٹر کے سی آر دہلی پہنچے ۔ مجھ سے ملاقات کی میری تعریف کی ۔ گرمجوشی سے مجھے شال اڑائی میرے سامنے دو تجاویز رکھی ۔ بلدیہ میں بی آر ایس کی تائید کریں تب وہ این ڈی اے میں شامل ہوجائیں گے اور کے سی آر نے کہا کہ وہ بہت کام کرچکے ہیں اب آرام کرنا چاہتے ہیں ۔ انکے فرزند کے ٹی آر کو چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں انہیں دہلی روانہ کرینگے ۔ آپ انہیں آشیرواد دیں جس پر میں نے بدعنوان بی آر ایس کو این ڈی اے میں شامل کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ آپ کوئی راجہ مہاراجہ نہیں ہیں ہندوستان جمہوری ملک ہے ۔ آئندہ چیف منسٹر کون ہوگا ۔ اس کا فیصلہ تلنگانہ کے عوام کریں گے ۔ میں نے بی آر ایس کی بدعنوانیاں گنوائیں جس کے بعد چیف منسٹر کے سی آر ناراص ہوکر واپس ہوگئے ۔ آج بھی مجھ سے آنکھ سے آنکھ ملاکر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔ بی آر ایس حکومت نے جتنا سرکاری خزانے کا غبن کیا ہے وہ 5 سال میں نکال کر عوام کے قدموں میں رکھ دیں گے ۔ بی جے پی قائدین اور کیڈر کنول کو گھر گھر پہنچائیں ۔ تلنگانہ میں بی جے پی حکومت قائم ہونے پر عوام کی بہبود اور ریاست کی ترقی کیلئے کام کرے گی ۔ بی آر ایس حکومت کے سی آر خاندان کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ سارا سسٹم بیٹا ، بیٹی ، بھانجہ ، بھتیجہ کے مفادات کیلئے کام کررہا ہے ۔ ن