دستوری عہدے پر فائز ہوکر دستور کی تبدیلی کا مطالبہ مضحکہ خیز
حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنانے اور دستور میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ حضورآباد میں بی جے پی کی کامیابی اور تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی بی جے پی کی مقبولیت سے چیف منسٹر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور ان میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے علاوہ بی جے پی کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ جس دستور نے علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے میں تعاون کیا ، جس دستور نے انہیں چیف منسٹر بنایا ہے وہ اسی دستوری عہدے پر فائز ہوتے ہوئے دستور کی توہین کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کو انداز ہوگیا ہیکہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی پر عوام مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کو اقتدار سے محروم ہونے کا اندازہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد وہ وزیر اعظم، مرکزی حکومت اور بی جے پی کے خلاف گمراہ کن مہم چلاتے ہوئے تلنگانہ عوام کی توجہ ٹی آر ایس کی ناکامیوں سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ ماہرین دستور، طلبہ، دلت طبقات، جہد کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چیف منسٹر کی جانب سے دستور تبدیل کرنے کے مطالبہ پر غور کریں اور ہر پلیٹ فارم پر اس کو موضوع بحث بنائیں۔ تلنگانہ میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے چیف منسٹر کے سی آر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہیں سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ صرف بیان بازی سے جھوٹ، سچ ثابت نہیں ہوجاتا۔ ن