حیدرآباد : ٹی آرایس نے کہا ہے کہ چندرشیکھرراو کی حکمرانی میں ریاست میں خواتین کو بہتر مقام دیاگیاہے ۔ پارٹی، سیاست میں خواتین کو موقع فراہم کرکے آگے بڑھانے کام کررہی ہے ۔پارٹی نے ایک ٹوئیٹ کیا جس کو تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے ری ٹوئیٹ کیا۔اس ٹوئیٹ میں کہاگیا کہ ادارہ جات مقامی میں خواتین کو وزیراعلی نے 50فیصد ریزرویشن دیا ہے ۔جی ایچ ایم سی میں اضافی 10 نشستیں خواتین کیلئے الاٹ کی گئیں ،مئیر و ڈپٹی مئیر خواتین کو بنایاگیا ہے ۔ مارکٹ کمیٹیوں میں خواتین کو 33فیصد تحفظ فراہم کیاگیا ۔سیاست میں خواتین کو مواقع فراہم کرکے انکی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔