کے سی آر حکومت کو 20 سال تک کوئی خطرہ نہیں

   

Ferty9 Clinic

بلدی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی : ناگیشور راؤ
حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ 20 سال تک کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت ٹی آر ایس کو کسی بھی نوعیت کا دھوکہ یا خدشہ ہرگز نہیں رہے گا بلکہ ریاست میں ٹی آر ایس ہی برسراقتدار رہے گی۔ رکن پارلیمان کھمم و قائد ٹی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی این ناگیشور راؤ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ کے سی آر جیسے قائد کی مضبوط قیادت کے نتیجہ میں تلنگانہ عوام نے نہ صرف اسمبلی انتخابات میں بلکہ پنچایت انتخابات (ادارہ جات مقامی) میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنایا۔ علاوہ ازیں آئندہ دنوں کے دوران ریاست بھر میں منعقدہ ہونے والے بلدی انتخابات میں بھی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔ این ناگیشور راؤ نے آج ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیتے ہوئے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ عوام کے ذریعہ پارٹی کی رکنیت سازی کروائیں تاکہ پارٹی قیادت کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔