حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ شروع کے چار سال خاندان کے لئے رہے اور پانچ سالہ میعاد کا آخری سال عوام کے لئے ہے۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی جیون ریڈی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں 3 ہزار ڈبل بیڈ روم مکان تعمیر کئے جائیں گے لیکن تین مکانات کی بھی تعمیر شروع نہ ہوئی۔