کے سی آر خاندان تلنگانہ عوام کیلئے میٹھی چھری: کشن ریڈی

   

حیدرآباد: 27 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اور صدر بی جے پی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کا خاندان عوام کیلئے میٹھی چھری ہیں۔ کشن ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ کے سی آر خاندان عوام کا گلا کاٹ رہا ہے۔ کسانوں کی خودکشی پر فارم ہائوز میں بیٹھ کر غور کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خاندان کی باتیں میٹھی ہوتی ہیں لیکن یہ خاندان میٹھی چھری سے گلے کاٹ رہا ہے۔