کے سی آر رقم دے کر پھنس گئے رعیتو بندھو امدادی رقم واپس کرنے سے زمینداروں کا انکار

   

حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے متمول کسانوں بہ الفاظ دیگر زمینداروں کو رعیتو بندھو کے تحت دی گئی رقم کو واپس کرنے کے لئے زور دیا تھا لیکن حکومت کی اس فراخدلی سے استفادہ کرنے والے زمینداروں نے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت حاصل کردہ رقم کو ہضم کر لیا ہے۔ اب یہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ اسکیم کے تحت 10 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے۔ جبکہ زمینداروں کی جانب سے صرف 2.4 کروڑ روپئے ہی واپس ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مرکز کے اُجولا اسکیم کے خطوط پر جس میں دولت مند پکوان گیس سلینڈر صارفین سے اپنی سبسیڈی ترک کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ غریبوں کو فائدہ ہوسکے لیکن تلنگانہ میں ایسا نہیں ہوا۔ زرعی زمین رکھنے والے مالکین نے جن کی تعداد 6500 ہے سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ رعیتو بندھو امدادی رقم اسکیم کے تحت حاصل کردہ رقم کو واپس کردیں تاکہ ریاست کے غریب کسانوں کو فائدہ ہوسکے۔ لیکن زمینداروں کی اکثریت نے رقم واپس نہیں کی ۔ چیف منسٹر کے سی آرہمدردی میں رقم دے کر پھنس گئے ہیں۔