کے سی آر ریاست کی اسکیمات کا کریم نگر سے آغاز کے خواہاں

   

سداشیوپلی مانیرڈیم کے نزدکیبل برج کا معائنہ ، ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا خطاب

کریمنگر۔ہریتاہارم ،مشن بھگیراتا ، آئی ٹی ٹوّر کے افتتاح میاواکی ، اسمارٹ سٹی کے کاموں کے جائزے کیلئے ضلع کریمنگر کو پہنچیریاستی وزیر برائے بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی جناب کے تاراکا راما راؤ : کریمنگر کے بروز منگل دورہ کے موقع پر جناب کے ٹی آر نے وزیر بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر ، وزیر برائے سماجی بہبود کپولیشور کے ہمراہ لیک پولیس اسٹیشن کینزد نشاندہی کئے گئے اراضی پر شجرکاری کی۔ بعد ازاں انہوں نے شاتاواہانہ یونیورسٹی میں منعقد کئے گئے ڈیلی واٹر پروگرام کا افتتاح کیا بعد ازاں 60 کارپوریٹروں کے ہمراہ انعقاد کئے گئے اجلاس میں شرکت کی۔ بعد ازاں آئی ٹی ٹور کو پہنچ کر اسکا افتتاح کیا۔ یہاں متعدد کمپنیوں سے تشریف لائے نمائندوں سے مخاطب ہوئے اور انہیں تقرر نامے عطا کئے ۔ بعد ازاں پولیس ٹرینگ سنٹر میں پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کے زیر قیادت میاواکی طریقہ کار سے زیر نگہداشت پودوں کی افزائش کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں سداشیواپلی مانیر بریج کے نزد زیر تعمیر کیبل بریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزت مآب وزیر اعلی کے سی آر صاحب ریاست میں متعارف کردہ کئی بہبودی پروگراموں کے ضلع کریمنگر سے آغاز کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہاں سے آغاز کئے گئے ہر کام کی بہتر نتائج کے ساتھ تکمیل ہی اسکی اہم وجہ ہے۔ ریاست میں پہلی مرتبہ کریمنگر کارپوریشن میں 110 کروڑ سے ڈیلی واٹر اسکیم کا آغاز کیا جارہاہے۔ ضلع کریمنگر سے آغاز کی گئی ہر اسکیم تمام اضلاع کیلئے مشعل راہ ثابت ہوئی ہے۔ اس اسکیم کی دیگر اضلاع میں عمل آوری کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔ مستقبل میں شہر کریمنگر تمام کیلئے مثالی شہر قرار دیا جائیگا ، ملک بھر میں ریاست تلنگانہ ہی واحد ایسی ریاست ہے جس نے عوام کو سہولیات کی فراہمی جیسے پینے کا پانی ، آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔ ان شعبوں میں ریاست تلنگانہ ملک کیلئے مثالی ریاست ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی سربراہی ، آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل و سرسبز وشاداب ماحول کی فراہمی کیلئے ہریتاہارم، کریمنگر کی سیاحت کے میدان میں ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی ، حیدرآباد تک محدود انفارمیشن ٹکنالوجی کو وسیع کرتے ہوئے ضلع کریمنگر میں آٹی ٹور کے ذریعہ تقریبا چار ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ انہوں نے آئی ٹور کے افتتاح کے موقع پر 432 افراد کو ملازمت کی فراہمی کے تقررنامے پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی شعبہ کی ترقی کو دوگنا کرنے دلچسپی و فرض شناسی سے خدمات انجام دی جائیں۔ فی الوقت آئی ٹی ٹور کی برآمدات ایک لاکھ 28 ہزار کروڑ ہیں۔

شہر سے ہنرمند نوجوان کو روزگار کیلئے افراد خاندان سے بچھڑنے ، گھروں سے دور زندگی بسر کرنیکے بجائے رہائشی مقام پر بہتر زندگی کا تصور ممکن ہوگا۔ آئی ٹی کے معنی انفایشن ٹکنالوجی سے انٹیلیجنس ٹکنالوجی میں بدلنے کی بھرپور کوشش کی جائے ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنٹ سے کئی کارنامے انجام دئے جاسکتے ہیں ، مقامی نوجوانان میں موجود قابلیت کو پہچان کر انکو فروغ دیا جائے۔ ڈیجیٹل وائیلٹ کے ذریعہ فرد کو اپنے ساتھ لائیسنس رکھنے کی ضرورت نہی ہوگی۔ اسطرح کے مزید ایپ و ٹکنالوجی کے استعمال سے ریاست میں ٹکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر موصوف نے مزہد کہاکہ کوویڈ کی وجہ آئی ٹی ٹور میں اسٹارٹاپ کے جنوری تک کرایہ کو معاف کیاجائیگا۔ورنگل میں ٹیک مہیندر نامی ادارہ کئی افراد کیلئے روزگار کا سبب بناہے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی دور کی یادگہانی کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کریمنگر میں تعلیم حاصل کی ، اس دور سے آج کے دور تک ضلع میں کئی طرح کی تبدیلیاں اور ترقی دیکھی جاسکتی ہے۔ عوام کیلئے 24 گھنٹے پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اگلے دس تا پندرہ سال میں ہائی اسپیڈ ریل کے آغاز سے حیدرآباد کو 45 منٹ میں حمل ونقل ممکن ہوگا۔ بعد ازاں ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی جناب گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کریمنگر کے نوجوانان کیلئے آئی ٹی ٹور کا افتتاح انتہائی مسرت کا لمحہ ہے۔ جناب کے ٹی آر نے کریمنگر میں آئی ٹی ٹورکیلئے اقدامات کئے۔ آئی ٹی ٹور میں کمپنیوں کے ذریعہ لئے جارہے توجّہ کے پیش نظر ضلع میں مزید ایک اور ٹور کی منظوری کیلئے امکانات دیکھے جارہے ہیں۔ الگنور چورستہ کو کے سی آر آئیلینڈ سے نامزد کیا گیا ، ضلع کے نقشہ کو خوبصورت بنانے میں کے سی آر کی جدوجہدقابل ستائش ہے۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل نو کے بعد عوام کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اس صورتحال کی بہتری کیلئے کئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ شہر میں عوام کو 24 گھنٹے پینے کے پانی کی دستیابی کی جائیگی۔ آئی ٹی ٹور کے افتتاح سے کئی بے روزگار افراد کو ملازمت فراہم ہوگی۔ بعد ازاں کلکٹریٹ کے سامنے اسمارٹ سٹی کے تحت کاموں کو وزیر گنگولاکملاکر ، مئیر سنیل راؤ ، کلکٹر ششانکا ، مونسپل کمشنر کرانتی کے ہمراہ جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر سماجی بہبودجناب کپولیشور، ضلع کلکٹر کریمنگر جناب کے.ششانکا ، زیڈ پی صدرنشین محترمہ کنوملّلا وجیا ، پولیس کمشنر جناب کملاسن ریڈی ، رکن کونسل جناب ناراداسو لکشمن راؤ ، رکن اسمبلی جناب بالاکشن ، جناب شنکرروی شنکر، مئیر سنیل راؤ ، سودا چئیر مین راما کرشنا راؤ ودیگر نے شرکت کی۔