حیدرآباد18۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور چناجیر سوامی کے درمیان حالیہ عرصہ میں اختلافات و دوریوں کی اطلاعات کے درمیان چناجیر سوامی نے کہا کہ چیف منسٹر کے ساتھ کوئی اختلاف یا دوری نہیں ہے ۔ بعض افراد جان بوجھ کر ایسی خبروں کو ہوا دے رہے ہیں۔ وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے ہر اچھے کام کی وہ تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے امکانات کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی طبقہ کے بھگوانوں کے خلاف انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ 20 سال قبل ان کے ایک بیان کو بنیاد بناکر تنازعہ کھڑا کردیا گیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غلط فہمی کا شکار نہ رہیں۔ ر