’’کے سی آر مرکز کے فنڈس تقسیم کرکے اپنے سَر سہرا باندھ رہے ہیں‘‘

   

بی جے پی ایم پی اروند دھرم پوری کا بیان
حیدرآباد۔10 مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند دھرم پوری نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ، غربیوں اور نقل مقام کے مزدوروں کے لئے مرکز کی طرف سے دیا گیا چاول اور دالیں تقسیم کررہی ہے اور اس کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے۔ مرکز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جو فنڈس دیئے ہیں ٹی آر ایس حکومت ان فنڈس کے ذریعہ غریبوں کو فی کس 1500 روپئے دے رہی ہے۔ بی جے پی ایم پی نے کہا کہ مرکز نے نقل مقام کئے ہوئے لیبرس کو خوراک فراہم کرنے تلنگانہ کو 599 کروڑ روپئے دیئے ہیں۔