گاڑی کی تصاویر اور ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے ڈاکٹرس کے مشورے پر اپنے فارم ہاوز میں اومنی ویان گاڑی چلائی ہے ۔ کے سی آر ڈرائیونگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہیں ۔ کولہے کے آپریشن کے بعد کے سی آر اسٹیک کے سہارے کے بغیر چل پھر رہے ہیں ۔ کے سی آر پر نگرانی رکھنے والے ڈاکٹرس نے انہیں مینول کار چلانے کا مشورہ دیا جس پر بی آر ایس کے سربراہ نے اپنی قدیم اومنی ویان کار چلائی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 8 دسمبر کی نصف شب کو پیر پھسل کر کے سی آر گر گئے تھے ۔ جس پر کے سی آر کے ارکان خاندان نے انہیں فوری سوماجی گوڑہ کے یشودھا ہاسپٹل کو منتقل کیا تھیا جہاں پر کے سی آر کے کولہے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے بعد ان کی صحت پر نگرانی رکھنے والے ڈاکٹرس نے انہیں پہلے آہستہ آہستہ چلایا ۔ اس کے بعد واکر کے سہارے کے ذریعہ چلایا گیا ۔ ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسٹیک کے سہارے سے کے سی آر نے چل رہے تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی انہوں نے اسٹیک کی مدد سے انتخابی مہم چلائی ہے ۔ بس یاترا میں حصہ لیا ہے ۔ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد چند دنوں سے کے سی آر اسٹیک کے بغیر چل پھر رہے ہیں جس پر ڈاکٹرس نے انہیں مینول کار چلانے کا مشورہ دیا ۔ جمعرات کو کے سی آر نے اپنی قدیم اومنی ویان چلائی ۔۔ 2