کے سی آر میں قائدین کو متحد کرنے کی صلاحیت موجود: سنجے راوت

,

   

اتر پردیش چناؤ میں بی جے پی کی شکست کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ میں تمام کو متحدکرتے ہوئے قیادت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے اور این سی پی قائد شرد پوار سے کے سی آر کی ملاقات کے پس منظر میں سنجے راوت نے کہا کہ قومی سطح پر ہم خیال جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کی مساعی جاری ہے۔ سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک محنتی قائد ہیں۔ انہوں نے سیاسی زندگی میں کافی جدوجہد کی ہے۔ ان میں تمام کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے کے سی آر نے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں چیف منسٹرس اور دیگر ہم خیال قائدین بہت جلد دوبارہ ملاقات کریں گے۔ یو پی الیکشن کے دوران سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے سے متعلق سوال پر سنجے راوت نے کہا کہ یہ بی جے پی کی عادت ہے اور جب کبھی اس کوشکست کا سامنا ہوتا ہے تو اس طرح کے بیانات دیئے جاتے ہیں۔ اتر پردیش انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ر