کے سی آر نے امبیڈکر کی توہین کی،کانگریس کا آج دھرنا ریونت ریڈی اوردیگر قائدین کی شرکت

   

حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ملک دشمن اور غدار قرار دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے نئے دستور کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے دستور ہند کی تیاری کیلئے ذریعہ ہر شہری کو جائز حقوق فراہم کئے ۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جو دلتوں کے قائد تھے، انہوں نے غیر معمولی محنت اور اپنے دور رس نظریات اور مشاہدہ کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جامع بجٹ تیار کیا ہے جس میں سماجی اور معاشی مساوات کی گنجائش ہے۔ ہندوستان میں جمہوریت کا استحکام دستور کی ضمانت ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر جو ایک ڈکٹیٹر کی طرح کام کر رہے ہیں، انہوں نے دستور کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو دستور کے خلاف اظہار خیال کا حق حاصل نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر دراصل بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں اور بی جے پی کا تیار کردہ اسکرپٹ وہ پڑھتے ہوئے ہندوتوا کے نظریات کو عام کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ ر