کوہیر میں سماجی جہدکار پرساد ریڈی کی فلاحی خدمات کی ستائش، ڈاکٹر چندر شیکھر کا خطاب
کوہیر /12 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر اے چندر شیکھر انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد محمد تنویر الدین سابق آئی ڈی سی چیرمین ، محمد ملتانی نائب صدر کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے آج کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع سجاپور کے سماجی جہدکار پرساد ریڈی سینئیر کانگریس پارٹی کی جانب سے چھٹویں تا دسویں جماعت کے طلبائو طالبات میں مفت سائیکلوں کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر چندرا شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائدین اپنے مفاد کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ لیکن سماجی خدمت چند ایک لوگ ہی کرتے ہیں۔ ان میں سے پرساد ریڈی ایک ہیں ان کی خدمات تعارف کی محتاج نہیں ۔ گذشتہ چند دنوں سے غریب عوام کیلئے اپنے ذاتی صرفہ سے لاکھوں روپیوں کے ترقیاتی و تعمیراتی انجام دے رہے ہیں ۔ آج انہو ںنے طلباء میں سائیکل تقسیم کئے ہیں۔ ڈاکٹر چندرا شیکھر نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست تلنگانہ کو ہر محاذ پر کنگال کردیا تھا ۔ نئی دور سے زندگی کا آغاز کرنا پڑ رہا ہے ۔کانگریس نے 6 گیارنٹی اسکیموں میں پیشرفت کرتے ہوئے 4 کو تکمیل کردیا ہے ۔ باقی بھی بہت جلد شروع کردی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ چند دنوں میں پنچایت انتخابات آنے والے ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی قائدین عوام کو گمراہ کرنے کیلئے گاؤں میں دورہ کریں گے ۔ ان کے باتوں میں نہیں آنا چاہئے ۔ اس موقع پر محمد تنویر الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرساد ریڈی طلباء کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ اپنے وطن کا نام روشن کریں۔ محمد ملتانی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرساد ریڈی اپنے ذاتی صرفہ سے دیہی سطح پر جو ترقیاتی کام کر رہے ہیں قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر اے چندرا شیکھر کی قیادت میں ظہیرآباد میں ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ وہ ایک قابل تجربہ کار شخصیت کے حامل ہیں ۔ ان کی قیادت میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں پنچایت کے انتخابات میں 80 فیصد گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کوہیر ٹاون کانگریس پارٹی ، محمد شوکت علی سابق ایم پی پی، عبدالحنان جاوید، جلیل احمد ، شاکر علی سابق وائس ایم پی پی محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس محمد مزمل صدر یوتھ کانگریس کوہیر منڈل ، محمد اقبال شیخ جاوید، محمد معز الدین کوآپشن ممبر بلدیہ ظہیرآباد معز الدین ، محمد نعیم الدین ، محمد غیاث علی ، محمد غوث الدین ، محمد فیض الرحمن عباس ، محمد حاجی علی ، ماجد ، محمد ریاض الدین ، اڑوی ریڈی ، درگا پرساد ، ونود راتھو ، جگدیش سوامی کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔