کے سی آر نے تلنگانہ کی عوام کو مقروض کردیا: کانگریس

   

Ferty9 Clinic

بودھن /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن کے ایڈپلی منڈل میں کیپٹن کروناکر ریڈی کے کے سی نیشنل کوآرڈینیٹر و انچارج پردیش کانگریس کے کے سی نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کسانوں کو 9 گھنٹے مفت برقی فراہم کی جاتی تھی لیکن بی آر ایس سال 2014 میں برسر اقتدار آنے کے بعد 24 گھنٹے مفت برقی سربراہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بی آر ایس پانچ تا چھ گھنٹے کسانوں کو ناقص برقی سربراہ کرتی چلی آرہی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے بی آر ایس کو 16 ہزار کروڑ روپئے رقم خزانے میں رکھ کر تلنگانہ کا چارج دیا تھا لیکن کے سی آر نے اپنے نو سالہ دور میں ریاست تلنگانہ کا دیوالیہ نکال کر لاکھوں کروڑ روپئے تلنگانہ کی عوام کو مقروض کردیا ۔ اس پریس کانفرنس میں شنکر نائیڈو ، خواجہ فیاض الدین ، روی ، پرکاش ، بی سرینواس ، عبدالرحیم ، علیم الدین ، خلیل اللہ ، گنگادھر و دیگر بھی موجود تھے ۔