کے سی آر نے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیام میں چیف منسٹر نے خدا سے دعا کی کہ وہ نئے سال میں داخل ہونے والے عوام کی نئی امیدوں اور امنگوں کی تکمیل کریں اور ان تمام کو بھرپور خوشیوں سے نوازیں۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ سالِ نو میں ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کی جارہی ہے تمام کاوشیں ثمر آور ثابت ہوں گی۔