کے سی آر نے عوام کو مبارکباد دی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاستی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ یسوع مسیح کی محبت ، ہمدردی اور امن پر مبنی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ہر ایک کیلئے پرامن زندگی ممکن ہوپائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یسوع مسیح کی تعلیمات ساری دنیا پر اثر انداز رہی ہیں۔ چیف منسٹر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ کوروناسے متعلق خطوط کا لحاظ کرکے تہوار منائیں۔ حکومت کی جانب سے غریب و مستحق عیسائی خاندانوں میں دو لاکھ سے زائد گفٹ پیاکٹس تقسیم کئے گئے جن میں ملبوسات شامل ہیں۔