حیدرآباد ۔15 ۔ جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے فارم ہاؤز میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سنکرانتی تہوار منایا۔ تاہم اس موقع پر ان کی دختر کویتا موجود نہیں تھیں۔ سنکرانتی تہوار میں شرکت کرنے کیلئے کے ٹی آر نے اپنی اہلیہ اور فرزند کے ساتھ مل کر فارم ہاؤز پہنچے جہاں پر انہوں نے اپنے ماں باپ کا آشیرواد حاصل کیا اور تہوار کی خوشیوں میں شامل ہوئے لیکن اس موقع پر کے سی آر کی دختر کویتا کہیں نظر نہیں آئیں۔ ہر سال کویتا سنکرانتی تہوار منانے کیلئے اپنے والد کے پاس فارم ہاؤز پہنچ جایا کرتی تھیں لیکن اس بار وہ نظر نہیں آئیں۔ بی آر ایس میں حالیہ تنازعہ کے بعد پارٹی نے کویتا کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد کویتا پارٹی اور کونسل کی رکنیت سے بھی معطل ہوگئیں۔ چند دن قبل ہی صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔ پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد کویتا نے بی آر ایس حکومت اور ریاستی وزراء پر بدعنوانیوں کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں جو آج سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔2
