کے سی آر نے مرکز کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ، 20 دسمبر کو ریاست بھر میں احتجاج

   

وزراء کا ایک وفد آج دہلی پہونچکر مرکزی وزراء سے ملاقات ، بی جے پی کی مذہبی جنونیت تلنگانہ میں نہیں چلے گی : کے سی آر
حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر نے دھان کی خریدی اور کسانوں کے مسائل پر 20 دسمبر کو مرکزی حکومت کے خلاف ریاست بھر میں احتجاجی دھرنے منظم کرنے وزیراعظم اور مرکزی حکومت کے پتلے نذر آتش کرنے کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی ۔ 18 دسمبر کو ریاستی وزراء کا ایک وفد دہلی پہونچکر مرکزی وزراء سے ملاقات کرے گا ۔ اور ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کو سنٹرل ہال میں احتجاجی سرگرمیاں چلانے کا مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کیڈر کو متحرک کردیا ۔ تلنگانہ بھون میں آج چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں پارٹی کا توسیعی اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ جس میں زرعی اور کسانوں کے مسائل پر غور و خوض کرنے کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف شروع کی گئی احتجاجی مہم میں مزید شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے دھان کی خریدی کے معاملے میں مرکز سے پھر ایک بار جنگ کا اعلان کردیا ۔ دھان کی خریدی کے معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے ہاتھ اٹھالینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ریاست بھر میں احتجاجی راستہ اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 دسمبر کو ریاست میں احتجاجی دھرنے منظم کرنے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کے پتلے نذر آتش کرنے کی پارٹی کے عوامی منتخب نمائندوں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا کیشو راؤ ریاستی وزراء کے ٹی آر ، محمد محمود علی ، پی اجئے کمار ، سرینواس گور کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ مرکزی حکومت کے عدم تعاون اور مخالف کسان پالیسیوں کے لیے کیا جائے ۔ اس پر کے سی آر نے پارٹی قائدین کو مشورہ دئیے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دھان خریدنے سے انکار کیا جارہا ہے ۔ اس کی تفصیلات سے ریاست کے کسانوں کو واقف کرانے پر زور دیا ۔ ساتھ ہی متبادل کاشت کے بارے میں کسانوں میں شعور بیدار کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 18 دسمبر کو وزراء کا ایک وفد دہلی پہونچکر دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکزی وزراء سے ملاقات کرے گا ۔ ساتھ ہی چیف منسٹر نے کوئلے کی کانوں کو بھی خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کی بھی مذمت کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریتو بندھو اسکیم پر جوں کا توں عمل آوری کی جائے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے دلت بندھو اسکیم کے تعلق سے اپوزیشن جماعتوں کی گمراہ کن مہم کا منھ توڑ جواب دینے کا بھی پارٹی قائدین کو مشورہ دیا ۔ ہمیشہ پارٹی قائدین کو عوام کے درمیان رہنے کا مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کو دوبارہ کامیاب بنانے کی وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی جے پی کی فرقہ پرستی تلنگانہ میں نہیں چلے گی ۔ تلنگانہ کے عوام بی جے پی کی مذہبی جنونیت کو قبول بھی نہیں کرتے ۔ کانگریس کا ریاست میں وجود خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ کانگریس پارٹی عوامی اعتماد سے محروم ہوگئی ہے ۔۔ ن