حیدرآباد 24 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے آج چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید کی اور کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں انہیں چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے وعدہ کے مطابق ریلیف فراہم نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کے اعلان کو ایک ماہ بھی گذر گیا ہے اس کے باوجود بھی چیف منسٹر نے اب تک تمام غریب و ضرورت مند افراد میں راحت پہونچانے عملی اقدامات نہیں کئے ہیں ۔