کے سی آر نے پی سی گھوش کمیشن میں حاضری کو ملتوی کرادیا

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کالیشورم پراجکٹ کی انجام دہی کی تحقیقات کررہے جسٹس پی سی گھوش کمیشن کے روبرو شیڈولڈ حاضری کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ابتداء میں توقع کی جارہی تھی کہ وہ 5 جون کو کمیشن کے پاس حاضر ہوں گے لیکن معلوم ہوا کہ کے سی آر نے مزید وقت طلبہ کیا ہے اور کمیشن کو بتایا کہ وہ اس کے بجائے 11 جون کو دستیاب ہوں گے ۔ کمیشن نے مبینہ طور پر ان کی اس درخواست کو قبول کیا ہے ۔ اس انکوائری نے ، جس میں کئی ٹاپ بیورو کریٹس اور انجینئرس کو برخاست کردیا گیا ، اب سیاسی جوابدہی پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ سابق چیف منسٹر کی حاضری کو اس میں ایک اہم ایونٹ سمجھا جارہا ہے ۔ بالخصوص اس پراجکٹ کے اسٹرکچرل ایشیوز کی جانچ پڑتال اور مالیاتی شفافیت کے تناظر میں ۔۔