205 اندراماں ہاؤزنگ مکانات کی منظوری : سرینواس ریڈی
حیدرآباد ۔ 19۔ جون (سیاست نیوز) وزیر ہاؤزنگ پی سرینواس ریڈی نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے بھونگیر کے جس گاؤں کو ترقی کیلئے گود لیا تھا، اسے نظر انداز کردیا گیا۔ بی آر ایس دور میں کے سی آر نے بھونگیر کے واسالا مری گاؤں کو اختیار کرکے گاؤں میں ہمہ جہتی ترقی کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیر سرینواس ریڈی نے آج گاؤں میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان میں منظوری لیٹرس جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اس گاؤں کو گود لیا تھا لیکن ترقی پر توجہ نہیں دی گئی ۔ کے سی آر نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ، ان کی تکمیل نہیں کی۔ کے سی آر نے واسالامری گاؤں کو ریاست کیلئے رول ماڈل بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن گاؤں کی حالت میں کوئی سدھار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور میں جو قرض حاصل کیا گیا ، اس کی ادائیگی کے طور پر ماہانہ 6 ہزار کروڑ جاری کئے جارہے ہیں۔ وزیر ہاؤزنگ نے واسالا مری گاؤں میں 205 خاندانوں کو اندراماں ہاؤزنگ کے الاٹمنٹ لیٹر حوالے کئے ۔ 1