کے سی آر و راہول گاندھی نے وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

   

حیدرآباد/17ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی آج 73 برس کے ہوگئے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور قومی قائدین نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ کانگریس قائد راہول گاندھی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے بھی نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرکے طویل عمر و بہتر صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے پیام مبارکبادی میں کہا کہ حکومت اور تلنگانہ عوام کے علاوہ میں شخصی طور پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک کی مزید برسوں خدمت کیلئے خدا سے بہتر صحت اور درازی عمر کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔