اندرا پارک پر کسانوں کی تائید میں احتجاجی دھرنا ۔ دھرنا چوک پر شب بسری
حیدرآباد : /27 نومبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے دھان نہ خریدنے پر وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر کے سی آر کو عوامی عدالت میں پھانسی دینے کا انتباہ دیا ۔ کسان کانگریس کی جانب سے اندرا پارک پر دو روزہ احتجاجی پروگرام کا کانگریس نے آغاز کیا ہے جس سے خطاب میں ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست کے کسانوں سے دھان نہیں خریدا گیا تو تلنگانہ عوام بالخصوص کسان کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے انصاف کیلئے کانگریس قائدین آج رات دھرنا چوک پر شب بسری کریں گے ۔ صدر پردیش کانگریس نے کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں کی جو اموات ہوئی ہیں اس کیلئے چیف منسٹر کے سی آر ذمہ دار ہیں۔ ریاست سے دھان خریدنے کی بجائے دہلی میں ڈرامہ کرنے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور چیف منسٹر کے سی آر ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں ۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا ۔ کانگریس ایم پی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اور مرکزی حکومتوں نے بروقت پردھان خریدی بغیر کسانوں کو دسہرہ اور دیوالی کی تہواروں کی خوشیوں سے محروم کردیا ۔ بے کار وزراء کو لے کر دہلی پہونچنے کا چیف منسٹر پر الزام عائد کیا ۔ وزیراعظم سے ملاقات کا وقت لینے دہلی پہونچنے کی چیف منسٹر سے وضاحت طلب کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہزارو کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہوئے آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ تاہم 20 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے دھان نہ خریدنے کا الزام عائد کیا ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے مودی اور کے سی آر پر کسانوں کو دھوکہ دینے کاالزام عائد کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر رائیس ملرس سے سازباز کرتے ہوئے کسانوں کو نقصان پہونچانے کا الزام عائدکیا ۔ دولتمند ریاست کے باوجود دھان کیوں نہیں خریدا جارہا ہے اس کی وضاحت کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ۔ ن