کے سی آر پر آمرانہ طرز حکومت کا الزام

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر تلگو دیشم پارٹی کا اجلاس، دیاکر ریڈی اور دیگرکا خطاب

کریم نگر۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر نیو پیکاک میٹنگ ہال میں ٹی ڈی پی ضلع صدر جوجی ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے دیاکر ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں اور بد انتظامی ، رشوت کے خلاف کوئی بھی تنقید کرنے پر کے سی آر اپنے اثر و رسوخ سے اسے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر آزادانہ طرز پر حکومت کر رہے ہیں، الزام لگایا۔ سابقہ کانگریس حکومت کے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کے خلاف ٹی ڈی پی قائم کی گئی تھی۔ کے سی آر کانگریس کے غیر جمہوری طرم عمل سے چار قدم آگے نکل چکے ہیں لیکن عوام کی جانب سے سخت احتجاجی پروگراموں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ووٹ کے لئے کے سی آر نے قابل عمل اسکیمات کا وعدہ کیا اور حکومت بنالی ۔ اب حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے ۔ بجٹ اجلاس میں کے سی آر نے ہاتھ اٹھالئے ۔ اب تک کسی بھی چیف منسٹر نے اسمبلی اجلاس میں اس طرح ہاتھ نہیں اٹھائے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ حکومت کی اس طرح کی نااہلی ناکامیوں کو عوام کے سامنے لے جائیں گے ۔ سخت مخالفت شروع کی جائے گی ، انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد اپنے ذاتی مفادات کے تحت پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اس طرح کے خودغرض افراد کے پارٹی چھوڑدینے سے ٹی ڈی پی کو کوئی نقصان نہیں ہے ۔ تلنگانہ میں پارٹی کے استحکام کے لئے چندرا بابو نائیڈو نے خصوصی توجہ دی ہے ۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تلگو دیشم ضلع صدر جوجی ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلگو دیشم کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔ رکنیت سازی پروگرام کی کامیابی کیلئے کوشش کریں۔ اس اجلاس میں ٹی ڈی پی سرسلہ صدر ایم اے نذیر اقلیتی سل ریاستی صدر تاج الدین کریم نگر حلقہ اسمبلی کوآرڈینیٹر کے ڈی آگیا ، ایس سی شعبہ ریاستی صدر پی ریڈی کرونا کر ریڈی ایرپا رویندر دیگر قائدین شریک تھے ۔ اس موقع پر ZP ڈیویژن تلنگانہ بہوجن اسوسی ایشن کے پارٹی کے بانی جی سمپت کمار نے اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی ڈی پی میں شرکت کرلی ۔ ان سبھی کو دیا کر ریڈی نے پارٹی کا کھنڈوا ڈال کر ٹی ڈی پی میں خیرمقدم کیا۔