کے سی آر پر تنقید کا راہول گاندھی کو حق نہیں

   

محبوب نگر میں ٹی آر ایس آفس کا افتتاح ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک میں زبردست جدوجہد کرکے سیاسی میدان میں اپنی شناخت بنانے والے کے سی آر پر اور ان کے خاندان پر تنقید کا حق راہول گاندھی کو نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے چہارشنبہ کے دن بی آر ایس پارٹی آفس میں سابق ایم ایل اے ایرہ شیکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی آرزو ہے کہ ان کے پاس بھی چیف منسٹر کے سی آر جیسا قابل لیڈر ہو ۔ راہول کو دادا ، دادی سے سیاست ورثہ میں ملی ہے ۔ محنت کرکے سیاست میں مقام پیدا کرنے والوں پر انہیں تنقید کا حق نہیں ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ متحدہ ضلع محبوب نگر کی تمام 14 نشستوں پر بی آر ایس کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس میں شامل ہونے کا واحد مقصد کانگریس کو سبق سکھانا ہے۔ انہوں نے پیش قیاسی کی کہ حلقہ محبوب نگر سے سرینواس گوڑ ایک لاکھ ووٹ کی اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسمہلو ، موڈا چیرمین وینکنا ، ٹاون صدر شیواراج ، لائبریر چیرمین ، راجیشور گوڑ ، صمد خان ، مرزا جاوید بیگ ، کونسلرس پارٹی ورکرس و دیگر موجود تھے ۔