ونپرتی میں آسرا وظائف کی تقسیم، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی۔/10ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگا نہ حکومت کو 10 لاکھ لوگوں کو نئے پنشن دینے کا سہرا جاتا ہے۔ دو سو روپیے پنشن سے دو ہزار بڑھانے والی حکومت ٹی آر ایس حکومت ہے ۔ وائی ایس آر کی دختر شرمیلا مزدوری کرنے والے لوگوں کو ساتھ لیکر کے سی آر اور حکومت پر تنقید کرنا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے آج ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ منڈل میں نئے آسرا پنشن تقسیم پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔کل ونپرتی میں منعقدہ جلسہ عام سے شرمیلا کے ٹی آر ایس حکومت،کے سی آر،نرنجن ریڈی کی مخالفت تنقیدی بیان پر وضاحت کرتے ہوئے وزیر نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کچھ لوگ فخر کے ساتھ یاترا کر رہے ہیں سرحد پار سے چوری کی گئی غیر قانونی رقم سے کرائے کے پھول چھڑک کر وہ کرائے کے لوگوں کے ساتھ کرائے کے دورے کر رہے ہیں۔ کے سی آر کی قیادت میں ہم 80 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کر رہے ہیں اور 50 لاکھ لوگوں کو پنشن دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کو دیکھ کر برداشت نہیں ہو پا رہی ہے۔ بعد ازاں ریاستی وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے گوپال پیٹا منڈل سنٹر میں منڈل کی 16 گرام پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے 1331 افراد کو شناختی کارڈ تقسیم کیے اور اس موقع پر زیڈ پی کے چیرمین لوک ناتھ ریڈی موجود تھے۔