حیدرآباد: بی جے پی لیڈر اور فلم اسٹار وجئے شانتی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مقدمات کے ذریعہ ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9 سال گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے ان پر تلنگانہ تحریک کے مقدمات دائر کئے گئے ۔ وجئے شانتی نے کہا کہ وہ مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہوں گی۔ وجئے شانتی نے نامپلی عدالت میں 2012 ء کے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں شرکت کی۔ محبوب آباد میں علحدہ تلنگانہ تحریک کے ضمن میں یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ وجئے شانتی نے کہا تھا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور مقدمہ کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2012 ء میں وہ ٹی آر ایس میں تھیں اور پارٹی کے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا ۔ عہدیداروں نے مہم کی اجازت کے مسئلہ پر مقدمات درج کئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ تحریک میں وہ سڑکوں پر تھیں جبکہ کے سی آر اپنے فارم ہاؤز تک محدود رہے ۔