کے سی آر پر وعدوں سے انحراف کا الزام

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ و سربراہ بی آر ایس پارٹی کے چندرشیکھر راؤ کے 15 نومبر کو دورۂ بودھن کی اطلاع پر کانگریس پارٹی کے ٹاؤن صدر شیخ محی الدین پاشاہ نے پارٹی آفس بودھن میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے سی آر سال 2014 اور 2018 کے دوران دو مرتبہ اسمبلی کے عام انتخابات سے قبل بودھن کا دورہ کرتے ہوئے انھوں نے نظام شوگر فیاکٹری شکرنگر کو حکومت کے زیرانتظام لینے کا وعدہ کیا تھا ۔ انھوں نے کہاکہ نظام شوگر فیاکٹری کو زیرانتظام لینا تو دور نظام شوگر فیاکٹری کو مکمل طورپر مقفل کردیا ۔ انھوں نے کہاکہ کے سی آر نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کے علاوہ دلتوں و دیگر طبقات کو زرعی اراضیات تقسیم کرنے اور غریب و مستحق افراد کو ڈبل بیڈرومس مکانات تقسیم کرنے اور غریب و مستحق افراد کو ڈبل بیڈرومس مکانات تقسیم کرنے کا وعدہ کرتے رہے ۔
کوہیر میں بی آر ایس کی انتخابی مہم
کوہیر ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں بی آر ایس پارٹی قائدین نے آج دفتر گرام پنچایت سے بس اسٹانڈ تک پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور بی آر ایس پارٹی کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے عوام سے خواہش کی ۔ اس موقع پر کوہیر مستقر کے سرکردہ قائدین موجود تھے ۔